وفاقی حکومت نے نیا آرڈیننس نافذ کردیا،،،چیئرمین ایچ ای سی عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 نافذ کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت دو سال مقرر کی گئی ہے۔آرڈیننس سے قبل چئیرمین کے عہدے کی مدت 4 سال تھی۔ آرڈیننس کے نفاذ سے چیئرمین ایچ ای سی عہدے سے فارغ ہو گئے۔چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022تک 4سالہ مدت پوری کرنا تھی۔
یاد رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا۔ چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا ہے۔