صوبائی وزیر سبطین خان کا شریک ملزم ارشد وحید  اشتہاری قرار، کارروائی شروع

Mar 27, 2021 | 10:31:AM
صوبائی وزیر سبطین خان کا شریک ملزم ارشد وحید  اشتہاری قرار، کارروائی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)احتساب عدالت  نے صوبائی وزیر سبطین خان کے شریک ملزم ارشد وحید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کےحکم پر عدالت کے باہراشتہار آویزاں کر دیئے گئے ۔عدالت نے اسلام آباد پولیس سے رپورٹ 17اپریل تک طلب کر لی۔

واضح رہے کہ عدالت میں نیب نے سبطین خان اور دیگر ملزموں کے خلاف غیر قانونی ٹھیکے دینے کا ریفرنس پیش کررکھا ہے۔