قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی:286 ایکڑسرکاری و نجی اراضی واگزار

Mar 27, 2021 | 11:39:AM
کروڑوں کی زمین واگزار کرا لی
کیپشن: قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب پولیس نے صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرکے 132 ارب 73کروڑ مالیت کی 55 ہزار 286 ایکڑسرکاری و نجی اراضی واگزار کرالی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشنز پراجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ 36 اضلاع میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انعام غنی نے  ہدایت کی کہ عام شہریوں اور بالخصوص اوور سیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔