اسلام آباد ہائی کورٹ کاسابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن  کو نوٹس

Mar 27, 2021 | 11:51:AM
اسلام آباد ہائی کورٹ کاسابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن  کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران نے کیس پر سماعت کا حکم دیا۔سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اکتوبر 2020 میں بشیر میمن کو پنشن جاری کرنے کا حکم دیا تھاوفاق نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

حکم نامہ  کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے دلائل میں سول سروس رولز 418 (a) کا حوالہ دیا۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق بشیر میمن استعفی کے بعد پنشن کے اہل نہیں۔وفاق کی اپیل کے مطابق سنگل بنچ نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا۔حکم نامہ میں یہ بھی درج تھا کہ بشیر میمن کو جواب جمع کرانے کے لئے 14 اپریل کے لئے نوٹس جاری کئے جاتے ہیں۔اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔