برطانیہ حوالگی کیس: جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Mar 27, 2021 | 12:14:PM
برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نثراد پیراں دتہ
کیپشن: پیراں دتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏(24نیوز)پیراں دتہ خان پر 18 نومبر 2005 کو برطانیہ میں لیڈی پولیس افسر کو قتل کرنے کا الزام ہے،برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نثراد پیراں دتہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کو مطلوب پاکستانی نژاد  ملزم ‏پیراں دتہ  کو لیڈی پولیس افسر کو قتل کرنے کے الزام پر گر فتار کر لیا تھا جو اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، خیال رہے کہ پیراں دتہ  کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی گئی تھی،عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،‏پیراں دتہ نے انکوائری مجسٹریٹ اسلام آباد کا 9 نومبر کاحکم چیلنج کررکھا تھا ۔