زیادتی کیس..ملزم نے رہا ہوتے ہی بچے کو نشانہ بنا لیا

Mar 27, 2021 | 12:21:PM

(24نیوز)پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث زیادتی کیس میں رہائی پانے والے ملزم نے رہا ہوتےہی ایک بار پھر  قانون کی دھجیاں اڑا ڈالیں۔

پاکپتن میں2 سال قبل ملزم ذوالفقار ماچھی کو زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا، یہی نہیں ملزم کے خلاف زیادتی سمیت چار مقدمات درج تھے، عدالت کی جانب سے ملزم کو  رہائی کا پروانہ ملا۔رہائی پاتے ہی ملزم میں ایک بار شیطانی صفت جاگی اور اس نے دوسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔پولیس  نےمبینہ زیادتی کے شکار بچے کو بازیاب کراتے ہوئے ملزم کو ایک بار پھر جیل کی سلاخوں کو پیچھے ڈال دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں نو سالہ زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

 
 

مزیدخبریں