کابینہ میں تین نئے وزیر شامل کرنے کا فیصلہ !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزرا کی نااہلی یا کچھ اور۔۔ ؟ وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ آفس سنبھالتے ہی وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل کریں گے۔وزیراعظم کی جانب سے کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا اور بعض وزراکودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔
آئندہ چند روز میں کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔شبلی فراز اور فیصل واوڈا نے بھی سینیٹربننےکے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
رواں ماہ حکومتی ذرائع سے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے امکان کے حوالے سے خبر موصول ہوئی تھی ، جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی اشارہ دیا تھا۔