بھارتی اداکار پریش راول اور کرکٹرسچن ٹنڈولکر کورونا میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف بھارتی اداکار پریش راول اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
65 سالہ پریش راول نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔بالی وڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پریش راول نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا مثبت آنے کو بدقسمتی قرار دیا۔
Unfortunately, I have tested positive for COVID-19. All those that have come in contact with me in the last 10 days are requested to please get themselves tested.
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) March 26, 2021
پریش راول نے کہا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دنوں میں ان سے رابطے میں رہے ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ اس سے قبل رواں ماہ 9 مارچ کو پریش راول نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔
V for vaccines. ! Thanks to All the Doctors and Nurses and the front line Health care workers and The Scientists. ????Thanks @narendramodi pic.twitter.com/UC9BSWz0XF
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) March 9, 2021
علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے کچھ دیر پہلے ہی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اہم اطلاع دی ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) March 27, 2021
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ’مجھے کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں جبکہ میرے گھر کے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ میری دیکھ بھال کرنے کے لئے تمام میڈیکل سٹاف کا شکرگزار ہوں۔آخر میں اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپنا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔