(24نیوز)وکلا کی یونیفارم کوئی اور کیوں پہنے ؟ پنجاب بار کونسل نے ویٹرز کیخلاف چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی جانب سے چیف سیکریٹری کے نام لکھے جانے والےخط میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں میں وکلا کی یونیفارم پہنے پر پابندی عائد کی جائے۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف سیکرٹری پنجاب تمام اضلاع کو سرکلر جاری کرکے اس پر پابندی عائد کریں۔
خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہوٹلز ،ریسٹورینٹ اور شادی ہالز میں بہرے وکیل کی وردی پہنتے ہیں، عام شہری بلیک پینٹ کوٹ کے ساتھ سفید شرٹ پہن سکتا ہے، ہوٹلز اور شادی ہالز میں بلیک پینٹ کوٹ اور سفید شرٹ کا استعمال روکا جائے۔
خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ وکیل بھی اس وقت بلیک پینٹ کوٹ پہنتا جب وہ انٹری ٹیسٹ اور ٹریننگ مکمل کرلے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نوٹس لیں اور اس پر عملدرآمد کرائیں۔