خواجہ آصف کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خواجہ آصف نے ضمانت کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بیرسٹر حیدر رسول مرزا کی وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا لیکن نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں، احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، لہذا عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔