سماجی روایات کو دیکھ کر لباس پہننا چاہیے،پروڈیوسر مانی

Mar 27, 2021 | 15:56:PM
موقع کی مناسب سے لباس پہنیں
کیپشن: حرا مانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سماجی روایات اور تقاریب کی مناسبت سے لباس پہننا چاہیے، اداکار، میزبان و پروڈیوسر مانی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناتے انہیں خواتین کے لباس سے مسئلہ رہا ہے اور وہ اہلیہ اداکارہ حرا کو بولڈ لباس پہننے سے منع کرتے رہے ہیں۔

اداکارہ حرا اور مانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مانی نے بتایا کہ البتہ انہیں شروع سے ہی اہلیہ کے لباس سے مسئلہ رہا ہے۔مانی نے اعتراف کیا کہ چوں کہ وہ پاکستانی ہیں، اس لیے وہ شروع سے ہی اہلیہ کے لباس پر رائے دیتے رہے ہیں اور اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے منع بھی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سماجی روایات کو دیکھ کر لباس پہننا چاہیے، ماضی سے لے کر اب تک ان کے اہلیہ کے ساتھ صرف لباس کے معاملے پر ہی جھگڑے ہوتے ہیں اور وہ اہلیہ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

مانی کے مطابق وہ اہلیہ کو لباس پہننے سے منع نہیں کرتے بلکہ وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ وہ جہاں، جس تقریب میں جا رہی ہیں، وہاں کے حساب سے لباس پہنیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی لڑکیاں یا خواتین بلکل پسند نہیں ہوتیں جو پہلے کچھ اور ہوتی ہیں اور پھر کسی موقع پر وہ بلکل مختلف طرح کا لباس پہن کر کچھ اور لگتی ہیں۔