فضل الرحمان فوری طور پر جے یو ْآئی کی طرف لوٹیں:حافظ حسین احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان کو صدارتی الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا ، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے،مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں۔پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مولانا خان محمد شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پریس کانفرنس کی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے بیٹے کو قومی اسمبلی انتخابات سے روکا لیکن مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے لگے ہوئے ہیں جبکہ جے یو آئی میں نظریات کی سیاست کو نقصان پہنچا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔ حافظ حسین احمد نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟ پارٹی کی بڑی شخصیات مریم نواز کے پیچھے کھڑی ہوتی ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اور مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمٰن سے پہلے پارٹی کے رکن بنے۔