عا لمی شہر ت یا فتہ یوٹیوبربرگر کھانے ،چائے پینے پاکستان پہنچ گیا

Mar 27, 2021 | 17:21:PM

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کے مشہور سوشل میڈیا ولاگر خالد المعری ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے۔  یوٹیوبر خالد المعری کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین فالوور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنی فیس بک پر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے ایک کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ یہاں کی چائے کافی مشہور ہے، خاص طور پر اگر سبز چائے کی بات کی جائے تو اس کا ذائقہ مزیدار ہے۔ یوٹیوبر نے صارفین کو سبز چائے بنانے کا ٹوٹکا بھی بتایا کہ یہ چائے آپ خود کیسے بناسکتے ہیں۔

خالد المعری  مارکیٹ میں موجود شہریوں میں گھل مل گئے اور وہاں کے ماحول کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے تندوری چائے پیتے ہوئے بتایا کہ میں نے پہلے ایسی چائے کبھی نہیں پی، ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آب  وہوا بہت خوشگوار ہے، یہاں محسوس ہی نہیں ہوتا کہ میں دبئی ہوں یا پاکستان، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں۔

چائے کا مزہ اور شہریوں سے گپ شپ کے بعد خالد المعری کا کہنا تھا کہ کیوں نہ اب کھانے کے بارے میں سوچا جائے۔ انہوں نے کہا میں یہاں کا مشہور انڈے والا برگر کھانا پسند کروں گا۔ مجھے یاد ہے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں رپوٹر سے لوگ فرمائش کرتے ہیں مجھے انڈے والا برگر چایئے۔

مزیدخبریں