توشہ خانہ ریفرنس: ضبط پراپرٹی کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، نیب نے جواب عدالت میں جمع کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) نے نواز شریف کی ضبط پراپرٹی سے مریم نواز کو حصہ دینے کی مخالفت کردی اورلیگی رہنماکی درخواست پر اپنا جواب جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ ریفرنس میں ضبط جائیداد سے حصہ لینے کیلئے درخواست دی تھی ،نیب ذرائع کاکہناہے کہ مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ریکارڈ کے مطابق مرحومہ کلثوم نواز کے نام ہیں،نوازشریف نے ان جائیدادوں کو اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا۔
نیب ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف نے ایف بی آر ڈکلیئریشن میں کلثوم نواز کو زیرکفالت ظاہر کیا،ضبط پراپرٹی کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا،نیب نے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت مریم نواز کی درخواست مسترد کرے ۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ میں تین نئے وزیر شامل کرنے کا فیصلہ !!!