ماسک نہ پہننے والے افرادکیخلاف بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کمشنر لاہور اور ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں ماسک نہ پہننے والو ں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر کورونا ایس او پیز کیخلاف کرنیوالوں کیخلاف بڑے فیصلے کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور اور ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں کورونا کی لہر میں تیزی کے بعد ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کریں گئے وہ بند کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام وسائل بر وقار لا رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری خود بھی ذمہ داری کا احساس کریں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔لاہور پولیس تمام وسائل بروقار لا کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں پر بھی مقدمات درج ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کیخلاف بیان دینا ہے یا نہیں؟ شہبازشریف کی حمزہ کواہم ہدایت