(24 نیوز)ان دنوں شادی کی تقریبات میں شیندی اور شلیماکی گونج مگر اکثر لو گوں کے لئے یہ ایک نیانام ہے۔
تفصیلات کے مطا بق یہ دونوں تقریبات پاکستان میں ایک نئے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں جس کے تحت لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے مہندی اور شادی کی تقریب کے لیے دو کے بجائے ایک ہی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس تقریب کا آغاز مایوں جیسا اوراختتام دلہن کی رخصتی پر ہوتا ہے۔ شلیما کی تقریب دلہن اور دولہا دونوں کے گھر والوں کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے اور یوں سمجھ لیں کہ شلیما شادی اور ولیمہ کی مشترکہ تقریب کو کہا جاتا ہے جو کہ بارات ،رخصتی اور ولیمے تین فنکشنوں پر مشتمل ہے۔
معروف ٹی وی میزبان جگن کاظم نے بھی انسٹاگرام پر بھائی کی شیندی کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں میزبان کو پیلے لباس کے ہمراہ ہری جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔تویہ ہوتی ہے شیندی۔