ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی سمٹ کا انعقاد، پاکستان نظرانداز

Mar 27, 2021 | 19:09:PM

(24 نیوز) بیلین ٹری سونامی کے چرچے، ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کی پاکستانی کوششیں عالمی سطح پر نظر انداز ۔پاکستان کے علاوہ 40 ملکوں کے سربراہوں کو دعوت نامے ارسال۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر نظرانداز کرتے کردیا گیا ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے عالمی سمٹ کے انعقاد پر پاکستان کو دعوت نامہ ارسال نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب عالمی سمٹ امریکا میں عالمی سمٹ کے انعقاد پر 40 ملکوں جن میں پاکستان کے ہمسائے بھارت، چین اور بنگلہ دیش کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے لیکن بیلین ٹری لگانے کا دعوہ کرنیوالے وزیراعظم عمران خان کو نہیں بلایا گیا۔
دوسری جانب ترجمان خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیو ں سے متارہ پہلے دس ممالک میں شامل ہے، پاکستان دنیا میں کم ترین آلودگی پھیلانے والا ملک ہے۔موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور کا انتہائی گھمبیر چیلنج ہے۔
زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ موسمیاتی تغیر سے مشترکہ، معاون، دور رس پالیسیز سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیو ں سے نمٹنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔بلین ٹری سونامی اقدام کو عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی پذیرائی ملی۔
 دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن ماحولیاتی تغیر کا نائب صدر ہے، پاکستان اربوں ڈالرز کے گرین کلائمیٹ فنڈ کا شریک چیئرمین ہے۔

مزیدخبریں