حکومت نےکامیابیاں شو کرنے کےلئے ایک ارب روپے اشتہاری مہم کیلئے مختص کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کی کامیابی اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ارب روپے اشتہاری مہم کے لیے منظور کرلیے۔
تفصیلات کے مطا بق نجی اخبار نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی ارسال کردہ سمری پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس میں بتایا کہ وزیراعظم نے اشتہارات کے لیے اضافی ایک ارب روپے مختص کرنے کی سمری منظور کردی ہے تاکہ تیار شدہ اشتہاری مہم چلانے میں آنے والی خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا واجبات کی ادائیگی کی جائے۔
چنانچہ ای سی سی نے رواں مالی سال کے دوران حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں ایک جامع اور اچھی طرح سوچی سمجھی مہم شروع کرنے کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کےطور پر ایک ارب روپے منظور کیے۔
یا د رہے کہ حکومت کی طرف سے اکثر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پچھلی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے۔ ایک طر ف کورونا کی وباکی وجہ سے کاروبار اور مارکیٹیں ہفتہ میں دو روز بند ہونے کی وجہ سے دیہاڑی دا ر طبقہ پریشان ہے تو دوسری جانب روز بروز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام پر زندگی اجیر ن ہوتی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شادی اور ولیما تو دیکھامگر یہ شیندی اور شلیما کیا ہیں؟ٹرینڈمقبول ہونے لگا