پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو کھلا رہی ہے،سندھ حکومت نہیں چھوڑ سکتی،سیف اللہ ابڑو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کاکہناہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو کھلا رہی ہے،پی پی کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑ سکتی،وہ سندھ حکومت سے کما رہے ہیں،حکومت کیسے چھوڑیں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سکھر میں مقامی رہنما ایوب فاروقی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے طاہر شاہ کو اسلم ابڑو کی جگہ ریجنل صدر منتخب کیا ہے، ایم پی اے اسلم ابڑو نے سینٹ انتخابات میں دھوکہ دیا اور پارٹی کے ساتھ غداری کی،ہم نے پی پی کو ٹف ٹائم دینا ہے اور بلدیاتی انتخابات جیتنے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو دو بچوں نے دھوکہ دیا وہ بچوں کی باتوں میں کیسے آگئے، ان کاکہناتھا کہ اجے لالوانی قتل کیس معاملہ سینٹ میں اٹھائیں گے،سینٹ میں چیف سیکرٹری اورآئی جی ایس ایس پی کو طلب کریں گے،سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ اگر صوبے میں پی پی کی حکومت نا ہوتی تو اجے لالوانی کیس اب تک حل ہوچکا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نےکامیابیاں شو کرنے کےلئے ایک ارب روپے اشتہاری مہم کیلئے مختص کردئیے