برائلر گوشت کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟

Mar 27, 2021 | 19:34:PM
برائلر گوشت کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، سبزی، دالیں، چکن سب مہنگا، مہنگائی کے طوفان سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ سبزی ہو یا دالیں، یا پھر چکن سب کچھ ہی غریب کی پہنچ سے دور ہے۔ پولٹری مافیا کی جانب سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، برائلر گوشت 363 روپے فی کلو ہو گیا۔ 

ایک ہفتے کے دوران فی کلو 54 روپے تک اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو مزید اضافہ کرکے سرکاری ریٹ 357 روپے سے بڑھ کر 363 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 245 روپے جبکہ پرچون ریٹ 250 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے اور انڈوں کی پیٹی 4 ہزار860 روپے میں فروخت کی گئی۔
سبزیوں کی بات کی جائے تو آلو کی قیمت 36 روپے، ٹماٹر کی قیمت 45 روپے، لہسن کی قیمت 150 روپے اور ادرک کی قیمت 275 روپے سے بھی تجاوز کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی سے عوام تنگ آ چکے ہیں، ہر چیز ہی آئے روز مہنگی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ شوگر ڈیلرز کی غیر اعلانیہ ہڑتال کو چار روز گزر گئے ہیں جبکہ پانچ روز سے شہر کی اوپن مارکیٹ کو چینی کی سپلائی معطل ہے، جس سے چینی کی سنگین قلت اور قیمتوں میں اضافے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ پچاس کلو چینی کا تھیلا 170 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 230 روپے تک پہنچ گیا۔ کریانہ فروشوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا سارا زور ہم پر چلتا ہے، 104 روپے تک ملنے والی چینی 100 میں کی سے فروخت کریں۔