(24 نیوز) اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے 1800 سی سی گاڑی فراہم کی جائے گی جبکہ گاڑی پر سرکاری جھنڈا بھی لگانے کی اجازت ہوگی ۔
تفصیلات کے مطا بق یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر بھی جھنڈا نصب کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاحال سرکاری رہائش گاہ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی،ان کو ایک پرائیویٹ سیکرٹری سمیت سینٹ سیکرٹریٹ کا اسٹاف بھی میسر ہوگا ۔
یا د رہے کہ قائدحزب اختلاف کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نےکامیابیاں شو کرنے کےلئے ایک ارب روپے اشتہاری مہم کیلئے مختص کردئیے