کابینہ میں تبدیلی کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے،شہباز گل

Mar 27, 2021 | 20:24:PM

(24نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کاکہناہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرنا وزیراعظم عمران خان استحقاق ہے،کس وزیر کا قلمدان تبدیل ہوگا مجھے اس کا علم نہیں ہے۔
 معاون خصوصی شہبازگل نے کہاکہ گزشتہ سال پٹرول کا بحران آیا تھا لیکن2014میں اس بھی بڑا بحران آیا تھا،ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے پٹرول بحران کی رپورٹ کی چھان بین کی، ان کاکہناتھا کہ سسٹم میں ریفارمز کی جائیں گی،بجلی کے سیکٹر میں ریفارمز کرنے میں وقت لگے گا۔
شہباز گل نے کہاکہ ملک میں آرٹیفیشل طریقے سے چینی کا بحران پیدا کیا جاتا ہے، چینی پر سٹہ کھیلا جاتا ہے، جس کی وجہ سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے،معاون خصوصی نے کہاکہ 50بوریوں سے زیادہ جہاں بھی چینی ذخیرہ کی جائے گی اسے اٹھا لیا جائےگا،ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے۔

مزیدخبریں