الٹی ہوگئیں سب تدبیریں۔۔آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟ جا نیے

Mar 27, 2021 | 20:25:PM

(24 نیوز) مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ چکن، ٹماٹر، آٹا، گھی، چینی ،دالیں اوردودھ مزید مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطا بق ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مرغی 21 روپے کلو، ٹماٹر 8 روپے ، آٹا 1 روپے جبکہ چینی 60 پیسے مہنگی ہوئی۔ دوسری جانب لہسن، پیاز، آلو، ایل پی جی، چاول، گڑ کے نرخوں میں کمی آئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی طور 22 اشیائے مہنگی ، 7 سستی جبکہ 20 کی قیمتوں میں ا ستحکام رہا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران لال مرچ کا ڈبہ 140 فیصد ،بجلی 70 فیصد ،مرغی 96 فیصد ، انڈے 37 فیصد جبکہ چینی 21 فیصد مہنگی ہوئی۔
یاد رہے کہ عوام روز بروز بڑھتی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔ایک طرف کورونا کی وبا اور دوسری طرف مہنگائی کا طوفان ہے۔

مزیدخبریں