نوازشریف انقلاب لاناچاہتے ہیں تو وطن واپس آنا ہوگا،اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنمااعتزاز احسن کاکہناہے کہ نوازشریف انقلاب لاناچاہتے ہیں تو وطن واپس آنا ہوگا،نوازشریف کو اپنے بیٹوں سمیت وطن واپس آنا چاہئے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کو بہت جلد بڑے اختیار مل گئے ہیں،مریم نواز سخت باتیں کرتی ہیں،مریم کہتی تھیں ضمانت نہیں کراﺅں گی ،پھر کروالی، مریم کہتی تھیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیدادنہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ مریم نواز پیشی پرجاتی ہیں تو پتھر ساتھ لے جاتی ہیں، مریم نواز نے پیپلزپارٹی سے متعلق غلط زبان استعمال کی، مریم سیاست میں نئی ہیں اس لئے ایسی باتیں کرتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پی پی رہنما نے کہاکہ پوری پی ڈی ایم پر مریم نواز کا بیانیہ چھایا ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں: الٹی ہوگئیں سب تدبیریں۔۔آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟ جا نیے