مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھی آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کے فین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت مخالف جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلاف سے حکومتی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے،اپوزیشن میں پھیلی کشیدگی کو دیکھتے ہوئےوزیر اعظم کے معاون برائے احتساب و مشیر داخلہ شہزاد اکبربھی میدان میں آ گئے اورایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن میں مزیددوریاں پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹ میں مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرمرزا نے آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کو سراہتے اورپیپلز پارٹی کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے سسٹم میں اپنی جڑیں مزید مضبوط کی ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موروثی قیادت کی ناپختگی کی وجہ سے خود کو کونے میں پہنچا لیا ہے،ن لیگ سوشل میڈیا کے کچھ فورمز پر مقبولیت پر انحصار کررہی ہے۔
PPP has shown political maturity and has secured more stakes in the system whereas PML(N) due to immaturity of its hereditary leadership has further cornered itself, n relying simply on popularism on some forums of social media!
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) March 27, 2021