مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ کیا رہا؟

Mar 27, 2021 | 21:54:PM
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ کیا رہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی ، مولانا فضل الرحمن دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔
فیملی ذرائع کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں،پی ڈی ایم کے سربراہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، ڈاکٹرز نے سربراہ پی ڈی ایم کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔