لاہور ہائیکورٹ کے جج کے پرائیویٹ سیکرٹری کورونا کے باعث جاں بحق، مزید3 افسر وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت کے پرائیویٹ سیکرٹری ظہوراحمد جاوید انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن کی عدالت کے سیکرٹری ظہور احمد جاوید کورونا کے باعث میو ہسپتال میں زیر علاج تھے اوران کی کچھ روز سے حالت تشویشناک تھی۔
جسٹس جواد حسن کی عدالت کے مزید تین افسران بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ،کورٹ ایسوسی ایٹ انوار احمد اور پی اے عثمان احمد نے کورونا وائرس کے باعث خود کو گھر پر قرنطینہ کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ کیا رہا؟