(24 نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش، پی سی بی نے ٹور کیلئے 20 رکنی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ٹور میں ایک چار روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ قومی جونیئر ٹیم 12 اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم سہلٹ پہنچ کر 16 سے 17 اپریل تک ٹریننگ کرے گی۔ سہلٹ ہی میں 19 سے 22 اپریل تک واحد چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے تین ایک روزہ میچز 26، 28 اور 30 اپریل کو سہلٹ میں ہوں گے جبکہ تین اور پانچ مئی کو تیسرا اور چوتھا ون ڈے ڈھاکہ میں ہوگا۔
قومی انڈر 19 ٹیم میں عباس علی، عبد الفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، فہد منیر، معاذ صداقت، محمد عرفان نیازی، محمد شہزاد، قاسم اکرم، رضوان محمود، حسیب اللہ اور رضا المصطفیٰ وکٹ کیپر،ٹیم میں سپنرز عالیان محمود ، علی اسفند، ارحم نواب اور فیصل اکرم شامل ہیں۔ احمد خان، عاصم علی، منیب واصف، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر بطور فاسٹ باولر شامل ہیں۔
اسی طرح سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز احمد ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر عمران اللہ، سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر راو¿ افتخار باو¿لنگ کوچ، محتشم رشید فیلڈنگ کوچ، حافظ نعیم فزیو تھراپسٹ، کرنل (ر) صفدر سعید سکیورٹی منیجر، فیصل رائے ٹیم اینالسٹ اور عماد احمد حمید میڈیا منیجر ہوں گے۔
دورہ بنگلہ دیش، پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا اعلان
Mar 27, 2021 | 22:33:PM