(24 نیوز) پولینڈ کی حکومت نے سرکاری سروس میں رہنے والے گھوڑوں اور کتوں کو پنشن دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق حکومت سرکاری حکام کے ساتھ سراغ رسانی کا کام کرنے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن دے گی۔
یا د رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ جانور اکثر سروس میں رہنے والے افراد کے پاس ہی چلے جاتے ہیں، ایسے جانوروں کے مالی اخراجات برداشت نہ کرنے والے افراد نے وزارت داخلہ سے اپیل کی کہ ان کا بھی پنشن کا حق بنتا ہے جس پر پولینڈ کی وزارتِ داخلہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سروس سے ریٹائر ہونے والے جانوروں کے نئے مالک کو ان کی پنشن دی جائے گی، تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو کون کونسی مراعات ملیں گی؟