کسی کی خواہش پرپیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالا نہیں جا سکتا،نیئر بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پرمسلم لیگ ن کے تحفظات دور کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری کا کہنا ہے کہ کسی کی خواہش ہو سکتی ہے کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکال دیا جائے لیکن پی ڈی ایم میں انفرادی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں، دس جماعتیں بیٹھ کر جو فیصلہ کریں گی تمام جماعتیں اسی کی پابند ہیں۔
نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا موقف ن لیگ کا ہوگالیکن پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابند ہے۔یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، ن لیگ کو تحفظات ہیں تو پی ڈی ایم میں مل بیٹھ کر بات چیت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی زیر اہتمام اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔ پی ڈی ایم میں دس جماعتیں شامل ہیں کوئی بھی انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا، تمام معاملات کو زیر غور لانے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔