مس یونیورس بھی بھارت میں حجاب پرپابندی کیخلاف بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ۔بھارت کے اندر سے حجاب کیخلاف بھرپورآوازیں اٹھ رہی ہیں ۔حال ہی میں عالمی مقابلہ حسن 2021 جیتنے والی مس یونیورس ہرناز کور سدھو بھی حجاب کے حق میں بول پڑیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی نے ہرناز کور سندھو سے حجاب سے متعلق سوال کیا توانہوں نے پابندی کیخلاف آواز بلند کردی ۔مس یونیورس کا کہناتھا کہ لڑکیوں کو ہی ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟ خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہونا چاہئے ۔
Miss Universe @HarnaazKaur appeals to stop targetting Muslim girls over Hijab. She says, "..Hijab me bhi aap lakdi ko he target kar rahe ho, usko jeene do wo jaise jeena chahti hai". #Hijabrow pic.twitter.com/GXTpdICrYg
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) March 26, 2022
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کوان کے مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں، انہیں نہ کاٹیں۔مس یونیورس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کس جس پر مداحوں نے بھی ان کے موقف کی تائید کی۔
یہ بھی پڑھیں:ویڈیو:بیٹی کی لاش اٹھاکر10 کلومیٹر پیدل سفر کرنیوالے باپ نے لوگوں کو رلا دیا