تیز ہوائیں۔بادل بھی برسیں گے۔موسم کے حوالے سے اہم خبر

Mar 27, 2022 | 09:16:AM

 (24 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، رات کے وقت بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبرپختونخوا میں کوہستان، چترال اور سوات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام کے اوقات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوبی پنجاب اور سندھ میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر۔ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خاندان نے زندگی ختم کر لی

مزیدخبریں