(ویب ڈیسک)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق،428کی حالت تشویشناک ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 31 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 310 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز کورونا وائرس نے 5 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آج کا جلسہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔عمران خان