تحریک انصاف کا جلسہ ۔۔ میڈیا پر بڑی پابندی عائد

Mar 27, 2022 | 11:04:AM

(24نیوز)تحریک انصاف کے اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے کا پنڈال سج گیا ۔پریڈ گراؤنڈ میں ہونیوالے جلسے میں نجی چینلز کوجلسے کی کوریج سے روک دیا گیا 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امر باالمعروف جلسے پر عمران خان حکومت کی میڈیا سے بے رخی سامنے آئی ہے، کوریج کیلئے آنےوالی گاڑیاں فیصل ایونیو پر رکوا دی گئیں۔ تحریکِ انصاف کی جانب سے پرائیویٹ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹا دیا گیا۔ جلسہ گاہ میں کسی بھی پرائیویٹ چینل کے کیمرا مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلسے کی کوریج صرف سرکاری ٹی وی کر سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو کوریج کی سہولت سرکاری ٹی وی سے لینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی مکاؤ مارچ۔ مریم نواز کا ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آ گیا

مزیدخبریں