ساری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔شفقت محمود

Mar 27, 2022 | 13:02:PM

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ہونے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کے لیے لاہور سے روانگی کے موقع پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ٹرک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والوں نے خرید و فروخت کا بازار لگایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی پنجاب کے صدر وفاقی وزیر شفقت محمود کا اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے آج ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ساری قوم تحریکِ انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اِن لوگوں نے جمہوریت اور قوانین کو پامال کیا ہے۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ لوٹ مار کے پیسے سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پیسہ باہر ہے اور لوٹ مار کا دوبارہ پروگرام بنا رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا کہ آج عوام جمہوریت کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے بزرگ رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کو غلامی سے نکالنا چاہتے ہیں، آج اسلام آباد میں پورا پاکستان نظر آئے گا۔

حکومتی جماعت تحریکِ انصاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کرے گی جبکہ جے یو آئی ایف نے سیکٹر ایچ نائن میں کل جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    جلسے میں شرکت کرنیوالے جلد گھروں سے نکلیں،وفاقی وزیر اسد عمر

مزیدخبریں