(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران فلم انڈسٹری چھوڑدی تھی،مسٹر پرفیکشنسٹ نے انکشاف کیا کہ میں اپنا کیریئر بنانے کے چکر اپنے خاندان اور بچوں کو وہ وقت نہیں دیا جو انہیں دینا چاہئے تھا،لیکن جب کورونا وبا آئی تو دیکھا کہ لوگ اپنوں کو کھو کر کیا محسوس کرتے ہیں۔
بھارتی اداکارعامر خان حال ہی میں ممبئی میں اے بی پی آئیڈیاز آف انڈیا کی تقریب میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے ’’نئی شروعات‘‘ سیشن کے دوران اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں بات کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنا کیریئر بنانے کے چکر اپنے خاندان کووقت نہیں دیا ، عامر خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بچپن میں اس وقت نظر انداز کیا جب ایرا اور جنید کو ان کی بہت زیادہ ضرورت تھی،مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا انہیں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس بات کا اندازہ ہوا کہ انہوں نے اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ کتنا غلط کیا اور یہ احساس ہونے کے بعد انہیں خود پر اور سینما بے حد غصہ آیا کیونکہ انہیں لگا کہ سینما نے ہی انہیں ان کے بچوں اور فیملی سے دور کیا تھا۔عامر خان نے انکشاف کیا کہ اس بات کا احساس ہونے کے بعد میں نے فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور اس بارے میں اپنے گھر والوں کو بھی بتادیا تھا کہ میں اب فلمیں نہیں کروں گا۔ ناہی اداکاری کروں گا اور نا فلمیں پروڈیوس کروں گا۔ مجھے اب کوئی کام نہیں کرنا مجھے صرف آپ لوگوں کے ساتھ رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے عامر خان کو لولیٹر میں کیا لکھا؟
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بتایا کہ میرے فیصلے کے بارے میں سن کر میری فیملی حیرت زدہ رہ گئی کیونکہ میں انہیں یہ سب بتاتے ہوئے بہت سنجیدہ تھا اور میری بات سن کر وہ سب ہل گئے تھے۔ یہاں تک کہ کسی نے میرے فیصلے کے بارے میں مجھ سے بحث بھی نہیں کی،عامر خان نے بتایا میں نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے بچوں اور گھر والوں کو تو بتادیا تھا لیکن میں لوگوں کو نہیں بتا پارہا تھا کیونکہ مجھے لگا اگر میں لوگوں کو اس سب بارے میں بتاؤں گا تو انہیں لگے گا کہ یہ اس کی اپنی نئی فلم کی پروموشن کی کوئی اسکیم ہے۔ اب اس کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ آرہی ہے تو یہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہے۔ لہذا میں نے سوچا بہتری اسی میں ہے کہ میں ابھی اپنے اس فیصلے کے بارے میں لوگوں کو نہیں بتاؤں۔
یہ بھی پڑھیں: احد اورسجل کی طلاق کی وجہ کیا تھی؟ اہم خبر سامنے آ گئی
عامر خان نے کہا بس اسی چکر میں تین مہینے نکل گئے، اس دوران میں فلم انڈسٹری چھوڑ کر اپنی بیٹی ایرا کے ساتھ اس کی آرگنائزیشن میں کام کرنے لگا تھا۔ جب تین ماہ ہوگئے تو مجھے میرے بچوں اور اہلیہ کرن راؤ نے سمجھایا کہ فلم انڈسٹری چھوڑ کر آپ غلط کررہے ہیں۔ کرن راؤ تو مجھے سمجھاتے ہوئے رونے لگی تھیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ سینما میرے اندر بسا ہوا ہے۔ لہذا میں آپ سب کو بتانا چاہوں گا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دو سالوں کے دوران میرے ساتھ بہت کچھ ہوچکا ہے میں انڈسٹری چھوڑ کر دوبارہ انڈسٹری میں واپس آیا ہوں اب فلم انڈسڑی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔