حکومت کو پہلا جھٹکا۔۔اہم اتحادی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اپوزیشن نے حکومت کو پہلا سرپرائزدیدیا۔حکومت کے اہم اتحادی نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی اتحادی ،جمہوری وطن پارٹی ے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی سے ان کے گھرمیں ملاقات کی۔ شاہ زین بگٹی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کے اتحاد سے استعفیٰ دیتے ہیں ، ہم نے اپنا کام پوری ذمہ داری کیساتھ کیا ۔وزیراعظم نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ بلوچستان اورجنوبی پنجاب پر فوکس کروں گا۔حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا ۔ہم پی ڈی ایم کیساتھ ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ سیاست میں اخلاقیات سے باہر باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی طرف توجہ نہیں دی ۔وزیراعظم ہی بہتربتاسکتے ہیں کہ انہوں نے کس علاقے پر توجہ دی ہے ۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے بھی وزیراعظم کو بلوچستان کی صورتحال صورتحال سے آگاہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات بہتر کرنے اور امن بحال کرنے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن حکومت کچھ ڈلیور نہ کر سکی۔شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور بلوچستان کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف نے نوازشریف کا اہم پیغام عوام تک پہنچادیا