(ویب ڈیسک)احد رضا میر اور سجل علی کی مقبول ترین جوڑی کی طلاق کی خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ۔سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق پر ان کے مداحوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں, معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد سے مداح یہ جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ آخر دونوں کے تعلق ختم ہونے کی وجہ اصل کیا تھی،دونوں میں دوریاں کیوں پیدا ہوئیں؟
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ احد اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی،دونوں کی علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سجل نے یہ ماننے سے انکار کر دیا تھا اور فلموں میں کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی، تب ہی سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شوبز کی معروف خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا تھا کہ سجل اور احد کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟