جن کیلئے لڑائیاں کیں، وہی ساتھ چھوڑ گئے ،عامر لیاقت حکومت سے پھر ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہاکہ آج ساتھ ہو کر بھی پہلی بار خود کو اکیلا محسوس کررہا ہوں۔ جس شخص کو دل و جان سے چاہا،سب سے لڑائیاں مول لیں۔ زرداری صاحب،میاں صاحب ،مریم صاحبہ اور فضل الرحمان صاحب سمیت کسی کیلئے حفظ مراتب کا خیال نہ کیا وہی مجھے تنہا چھوڑ گیا۔ اسمبلی میں نعت کے شعر میں ذکر کیا اور وہ مدینے بھی چھوڑ کر گیا۔
آج ساتھ ہو کر بھی پہلی بار خود کو اکیلا محسوس کررہا ہوں،جس شخص کو دل و جان سے چاہا،سب سے لڑائیاں مول لیں، زرداری صاحب،میاں صاحب ،مریم صاحبہ ،فضل الرحمن صاھب کسی کے لیے حفظ مراتب کا خیال نہ کیا وہی تنہا چھوڑ گیا، اسمبلی میں نعت کے شعر میں ذکر کیا اور وہ مدینے بھی چھوڑ کر گیا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 27, 2022
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ اگر آپ ناکام ہوئے توآخری ایام میں اپنے آپ کو مسلم امہ کا لیڈرکاہے کوکہلوایا؟ ناموس رسالت کا پاسبان کہا تو پھر ناکام کیوں؟ صاف ظاہر ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے دن بنے،مہینوں نے جنم لیا اوراب صرف 15تاریخ تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ عامر لیاقت نے مزید شکوہ کرتے ہوئے کہا آپ صحابہ کی ریاست کے نام پر جمعے کی چھٹی تک نہ کراسکے۔
اگر آپ ناکام ہوئے توآخری ایام میں اپنے آپ کو مسلم امہ کا لیڈرکاہے کوکہلوایا،ناموس رسالت کا پاسبان کہا تو پھر ناکام کیوں؟ صاف ظاہر ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے دن بنے،مہینوں نے جنم لیا اوراب صرف ۱۵ تاریخ تک محدود،صحابہ کی ریاست کے نام پر جمعے کی چھٹی تک نہ کراسکے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 27, 2022
عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اس قدر حساس صورت حال ہے مگر تحریک انصاف کا تکبر اور کرتا دھرتاو¿ں کا خدا بننا دیکھیے۔ اتحادیوں کی چاپلوسی کرنے والے اپنے ایک ایم این اے سے جلسے کا پروگرام شیئر کرنے کو بھی تیار نہیں۔ اب خود ہی بتائیے میں اس قدر ناقدری پر کیا کروں؟
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد جلسہ،میڈیا کوریج پر پابندی،فوادچودھری کا موقف سامنے آگیا