پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا عوام منہ کالا، گدھوں پر بٹھائے گی، پرویز خٹک

Mar 27, 2022 | 18:29:PM

(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یہ جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ والے عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں یہ ہمارے تھے ہی نہیں،عوام ان کے منہ کالے کرے گی انہیں گدھوں پر بٹھائے گی۔
اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اسمبلی میں بلیک میلرز آئے تھے۔ جن کے پاس اختیار تھے ان کے پاس بھی نہیں رہیں گے۔ یقین دلاتا ہوں عمران خان کہیں نہیں جارہے اور کوئی عمران خان کو ہٹا بھی نہیں سکتا۔
وفاقی وزیر نے منحرف رکن اسمبلی پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا ایک نامراد عورت پی ٹی آئی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ آپ نے ان کا منہ کالا کرنا ہے۔یہ سب عمران خان خلاف اس لئے ایک ہوئے کیونکہ عمران خان ان کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال رہا اور اس ملک کو چوروں اور لٹیروں سے آزاد کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم اس ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ وہ عمران خان ہے جو کسی کے جوتے پالش نہیں کرتا۔ یہ وہ عمران خان ہے جو آنکھوں میں آنکھیں ملا کر بات کرتا ہے اور ڈومور کے جواب میں کہتا ہے نو مور۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو جھٹکے پر جھٹکا۔فردوس عاشق اعوان بھی پارٹی چھوڑنے کو تیار۔مسلم لیگ ن سے رابطہ

مزیدخبریں