نواز شریف ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند

Mar 27, 2022 | 20:04:PM

 (نیوز ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی۔ذرائع (ن )لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانے کی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔
 ادھر گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ق لیگ سے گفتگو جاری ہے وہ تاریخ کے درست دھارے کی طرف آئیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ عوام سوال کریں گے کہ آٹا، تیل، گھی اور دوائی کس نے چوری کی، کشمیر کا سودا کس نے کیا، ملکی خودمختاری پر سودے بازی کس نے کی۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد حکومت کے خلاف کامیاب ہوگی ۔عمران خان اب نہیں بچیں گے۔
دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی ق لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع (ق )لیگ کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم کسی بات پرگفتگو کےلئے تیار نہیں جبکہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی اور نہ کوئی جواب دیا ہے۔واضح رہے کہ ق لیگ حمایت کے بدلے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے پر بضد ہے جبکہ حکومت عثمان بزدار کی قربانی دینے کو تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھے ہیں،وفاقی وزرا



مزیدخبریں