میٹرنٹی سنٹر میں زچگی کا انوکھا واقعہ۔بطخ کے10بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا میں ایک اسپتال کے میٹرنٹی ڈلیوری سینٹر کے قریب غیر معمولی زچگی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک جانور نے بچوں کو جنم دیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے جیکسن وِل نامی ساحلِ سمندر پر موجود بیپٹسٹ میڈیکل سینٹر نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ڈیلیوری سینٹر کے صحن میں ایک بطخ کے 10 انڈے ٹوٹے تھے جس میں سے سارے بچے صحیح سلامت نکلے۔
عملے نے بتایا کہ ڈلیوری سینٹر کے صحن سے باہر جانے کا براہ راست راستہ کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے بطخ اور اس کے بچوں کو اسپتال کی عمارت کے اندرونی حصے سے لے جاتے ہوئے خارجی دروازے سے الوداع کیا گیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادہ بطخ اپنے بچوں کے ساتھ اسپتال سے باہر نکل رہی ہے۔ اسپتال کی فیس بک پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ مبارک ہو، ماما (بطخ)ہم آپ کے میڈیکل فالو اپ کے لئے چھ ہفتوں میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔نواز شریف ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند