پنجاب یونیورسٹی کاسپلیمنٹری اورسالانہ امتحانات 2022 کے شیڈول کا اعلان 

Mar 27, 2022 | 21:14:PM

 (24نیوز) پنجاب یونیورسٹی لاہور اور ملحقہ اداروں میں سپلیمنٹری اورسالانہ امتحانات 2021 اور 2020 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
 جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹوسپلیمنٹری امتحانات 2021 کا آغاز 11 می 2022 ہورہا ہے۔تین سالہ ایل ایل بی پارٹ ون، ٹو اورسپلیمنٹری پارٹ تھری 2021 کے امتحانات اور پانچ سالہ ایل ایل بی پارٹ ون، ٹو، تھری، فور اور فائیوسپلیمنٹری امتحانات 2021 بھی 11 مئی 2022 مئی کو شروع ہورہے ہیں۔بی اے، بی ایس سی پارٹ ون، ٹو کے سالانہ امتحانات 27 جولائی 2022 کو جبکہ ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو اور بی کام پارٹ ون، ٹو سالانہ امتحانات کے سالانہ امتحانات کا آغاز 25 اگست 2022 سے ہورہا ہے۔
ایل ایل بی تین سالہ پارٹ ون، ٹو، تھری(سپلیمنٹ امیدوار)امتحانات 25 اگست 2022 کو دے سکتے ہیں، پانچ سالہ ایل ایل بی پارٹ ون، ٹو، تھری، فور، فائیو کے سالانہ امتحانات بھی 25 اگست 2022 کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران صاحب۔۔اب تو استعفا ہی عزت کا راستہ ہے۔سراج الحق

مزیدخبریں