فلم ’کرن ارجن‘ کے لئے سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے: راکیش روشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ 1995 کی مشہور فلم ’کرن ارجن‘ کے لئے سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے، ان سے قبل اجے دیوگن کا انتخاب کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر انڈین آئڈل سیزن 13 کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں فلم ساز راکیش روشن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کرن ارجن میں سلمان کے کردار میں اجے دیوگن تھے اور اس وقت فلم کا نام بھی کائنات تھا جس میں شاہ رخ اور اجے دیوگن تھے۔ کسی وجہ سے، اجے دیوگن فلم نہیں کر سکے۔
ہدایت کار راکیش روشن نے انڈین آئڈل سیزن 13 کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ فلم کرن ارجن کا پہلے نام ’کائنات‘ رکھا گیا تھا بعد میں اسے تبدیل کیا گیا۔
Jaaniye Rakesh Roshan Ji ke movies ke kayi unsune kahaaniyan!
— sonytv (@SonyTV) March 25, 2023
Dekhiye inhe Indian Idol 13 ke #IdolCelebratesRakesh Roshan episode mein! This Sat-Sun raat 8 baje, sirf #SonyEntertainmentTelevision par!#IndianIdol13 #IndianIdol pic.twitter.com/Vz6nEmLsnU
انہوں نے اس کلپ میں یہ بھی بتایا کہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ میں پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی کسی وجہ سے فلم نہیں کرسکیں تو امیشا پٹیل کو شامل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی دور میں کتنے سوشل میڈیا ٹرولز بھرتی کیے گئے؟بھانڈا پھوٹ گیا
یاد رہے کہ ہدایت کار راکیش روشن نے اپنی آخری فلم 2013 میں ’کرش 3‘ ڈائریکٹ کی تھی جس میں مرکزی کردار ان کے بیٹے ہریتھک روشن نے نبھایا تھا۔ اس فلم کا چوتھا حصہ ’کرش 4‘ بھی پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
تاہم، ہریتھک روشن نے چند ماہ قبل تصدیق کی تھی کہ کرش 4 کی پروڈکشن کچھ معمولی تکنیکی مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئی ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔