(24 نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کردیا ، کہتے ہیں کہ انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، جو بہانہ بنایا جارہا ہے وہ کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کے لیے ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں۔ جنرل (ر) باجوہ نے انٹرویو کا انکارکیا ہے اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کے کیسز کی تعداد سامنے آ گئی، جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا، 2 ہزار کے قریب بندوں کو گرفتار کیا گیا، خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔ مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے، ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے بندے گرفتار، ہم انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، سینیٹ میں اسحاق ڈارکے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔