لاہور: ڈاکو بنک سے 15 لاکھ لیکر نکلنے والے شہری سے رقم لے اُڑے

Mar 27, 2023 | 11:28:AM

(24 نیوز) شاہدرہ میں جیا موسیٰ روڈ پر ڈاکوؤں نے بنک سے آنے والے شہری سے 15 لاکھ روپےچھین لیے۔

پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو ایک موٹرسائیکل سوار شخص کا پیچھا کرتے آتے ہیں اور موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر روک کر نوٹوں سے بھرا بیگ چھین لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

 پولیس کے مطابق ڈاکو  شہری کی جیبوں سے بھی رقم نکالتے ہیں جو نیچے گر جاتی ہے، ڈاکو وہ رقم بھی اٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ملازم اسد علی بینک سے15 لاکھ نکلوا کر آ رہا تھا، واردات کا مقدمہ فیکٹری مالک مبارک کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں