وکٹوریا میوزیم لندن: سینکڑوں لوگوں کیلئے اوپن افطار کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں ’اوپن افطار‘ کی تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نامی خیراتی ادارے نے وکٹوریا میوزیم میں روزہ داروں کیلئے ’اوپن افطار‘ پروگرام کا انعقاد کیا۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کا رمضان ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ اور اس کے ’اوپن افطار پروگرام‘ کا 10 واں کامیاب سال ہے۔
/>’گذشتہ نو سالوں کے دوران گرین بیلٹ کے ٹکڑے پر منعقد ہونے والا ہمارا افطار اتنا ترقی کر گیا ہے کہ اب اس کا انعقاد تاریخی جگہوں پر ہوتا ہے۔‘
تنظیم کے مطابق افطار کے اس طرح کے پروگرامات رواں سال شیکسپئر گلوب تھیٹر، ویمبلی سٹیڈیم، چیلسی کے سٹینفررڈ برج سٹیڈیم اور رائل البرٹ ہال میں منعقد ہوں گے۔
’گذشتہ دہائی میں ہم نے مختلف پس منظر رکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں سے رابطہ کیا اور ان کو جمع کیا۔‘
2013 کے بعد سے ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نے برطانیہ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کی ملک کے مختلف ثقافتی عمارات بشمول ٹریفالگر سکوائر، بالٹک میوزیم اور بریڈفورڈ کے سینٹینری سکوائر میں میزبانی کی ہے۔