گھر پر ریشمی رومالی سموسے بنائیں افطار دسترخوان سجائیں

Mar 27, 2023 | 12:19:PM

(ویب ڈیسک) افطار دسترخوان کو سجائیں ریشمی رومالی سموسے بنائیں۔

لاجواب اور منفرد ذائقے والے ریشمی رومالی سموسے گھر میں باآسانی تیار کیے جاسکتے ہیں۔ 

اجزاء: مرغی کا گوشت ایک پاؤ، بیف (چھوٹی چھوٹی بوٹیاں) ایک پاؤ، نمک مرچ حسب ذائقہ، باریک کٹی ہوئی پیاز تین عدد، ایک گڈی ہرا دھنیا، ادرک، لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچ، 2 عدد دار چینی، 4 عدد ہری مرچیں، گھی یا تیل حسب ضرورت اور سموسے کی پٹیاں بھی حسب ضرورت۔

مزید پڑھیں: کیا دوا کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

ترکیب: ایک کڑاہی میں چکن، بیف، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور دارچینی ابالنے کے بعد پیس کر قیمہ بنالیں اور باقی تمام اجزاء بھی اچھی طرح مکس کر دیں۔ اب سموسے کی پٹیوں میں مسالا ڈال کر تکونی سموسے بنا کر رومال کی طرح چاروں اطراف سے موڑ دیں۔ اب تیار کیے گئے سموسے گھی میں فرائی کر لیں۔

مزیدخبریں