دوستانہ میچ میں مراکش نے برازیل کو 1-2 سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیم مراکش نے ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ میں بھی برازیل کو شکست دے دی۔
ہوم گراؤنڈ پر مراکش کے کھلاڑی شروع ہی سے چھائے رہے، کھیل کے 29 ویں منٹ میں سفیان نے پہلا گول داغا، پہلے ہاف کے اختتام تک مراکش کی برتری قائم رہی۔
دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا، برازیل کے کیسمیرو نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور 79 ویں منٹ میں عبدالحامد صابری نے مراکش کو دوبارہ برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
نهاية المقابلة بفوز المنتخب الوطني أمام منتخب البرازيل ????
— Équipe du Maroc (@EnMaroc) March 26, 2023
????FULL TIME | It’s a win !!
No surprise!! Atlas Lions continue to make history ????????????#DimaMaghrib #AtlasLions #TeamMorocco pic.twitter.com/FtQWpIO3Bo
مراکش نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، اسٹیڈیم میں 65 ہزار سے زائد شائقین میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے۔