عمران خان کے بھانجے کو کراچی لے جانے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دے دی۔
پولیس نے حسان نیازی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کو کراچی میں درج مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
ضرور پڑھیں:عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش،فوٹوگرافر سمیت متعدد کارکن گرفتار
عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔حسان نیازی کے خلاف کراچی کے جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی پولیس حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے آج پنجاب روانہ ہوسکتی ہے۔